Jinnat Ko Bhagaien Bina Paisa Kharach Kiye......

جنات کو بھگائیے۔۔۔کجھور کھائیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ جنات کھجور سے کیوں دور رہتے ہیں
کیوں منہ نہار 3,5یا 7 کھجوریں کھانا مفید ہے۔ کجھوریں کھانے سے انسان کے گرد نیلے رنگ کا گرداب بن جاتا ہے جو اسے دن بھر مضر شعاؤں اور جنات سے محفوظ رکھتا ہے۔ پیٹ کے جراثیم کا قاطع ہے جس کی وجہ سے زہر کا اثر نہیں ہو پاتا ہے۔ عجوہ کھجوروں میں یہ صفت اور بھی زیادہ ہے جیسا کہ فرمان رسول ہے ۔

(‏ ARABIC )


حَدَّثَنَا جُمْعَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ ""مَنْ تَصَبَّحَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ"".

‏(TRANSLATION)


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ہر دن صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیں، اسے اس دن نہ زہر نقصان پہنچا سکے گا اور نہ جادو
موجودہ میڈیسن سائنس یہ مانتی ہے کہ کھجور پیٹ کے جراثیم کی قاطع ہے۔
علاوہ ازیں مندرجہ فوائد ہیں:- 1:- خون سے کیلسٹرول کم کرتی ہے اور پیکٹن (تیزاب کی قسم ) کی موجودگی کی وجہ سے شریانوں میں پلیک جمع نہیں ہوتا۔

2:- بڑی آنت کے کینسر کا تدارک ہے۔فائبر کی موجودگی کی وجہ سے دوران حمل کی تمام سٹیجز میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

3:- فلورین کی موجودگی سے دانتوں کی حفاظت کی ضامن ہے۔

4:- سوڈیئم ۔پوٹاشیم اور وٹامن سی کی وجہ سے زہر کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔

5:- انیمیا ( خون کی کمی) کا علاج ہے کیونکہ اس میں فولاد۔ تانبا اور وٹامن بی موجود ہیں ۔

6:- رکٹس ( ہڈیوں کی بیماری ۔ سوکھے کی بیماری ) کا تدارک ہے کہ اس میں فاسفورس ۔کیلشیم اور وٹامن اے کی مقدار ہے

7:- انوریکسیہ ( موٹے ہو جانے کا خوف ) اور عدم توجگی سے بچاتی ہے کہ اس میں پوٹاشیم کی خاطر خواہ مقدار موجود ہے۔

8:- نقاہت اور دل کی دھڑکن کو درست کرتی ہے کہ اس میں مگنیشیم اور تانبا موجود ہے۔

9:- گھنٹیا اور دماغی کینسر سے بچاتی ہے کہ اس میں بورون موجود ہے۔

10:- ہر قسم کی کینسر سے بچاتی ہے کہ اس میں سیلینیم کی مقدار موجود ہے۔ کھجوروں کے جھرمٹ میں رہائش پذیر لوگوں میں کینسر کا
وجود نہیں ہے۔

11:- نامردگی کا علاج کہ اس میں بورون اور وٹامن اے موجود ہے۔

12:- وٹامن اے کی وجہ سے جلد اور آنکھوں کی خشکی کا تدارک ۔ رات کو اندھاپا کا علاج

13:-وٹامن بی 1 کی وجہ سےمعدے کے اعصابی کمزوری کا حل

14:-وٹامن بی 2 کی وجہ سے بال اور آنکھوں کی صحت کا ضامن

سبحان اللہ ۔ حدیث رسول کبھی غلط نہیں ہوسکتی ۔ اللہ کی اس نعمت کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Problems In Foreign Life

Makhiyaan ki Iqsaam